0
Monday 5 Sep 2016 23:35

وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے 3 چھٹیوں کی منظوری دے دی، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 12 سے 15 ستمبر تک چھٹی ہوگی اور 16 ستمبر سے تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں عیدالاضحیٰ 13 ستمبر کو منائی جائے گی تاہم وفاقی حکومت نے عید سے ایک روز قبل چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین کو صرف عید کے 2 روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 565465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش