0
Tuesday 6 Sep 2016 18:26

ملتان، جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس

ملتان، جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ملتان کے مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ قاری احمد میاں نے کی۔ مہمان خصوصی سابق ممبر قومی اسمبلی و سینیئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی، مفتی ہدایت اللہ پسروری، علامہ عزیز الرحمن جالندھری اور علامہ خالد محمود ندیم تھے۔ تقریب میں پاکستان علماء کونسل کے رہنما علامہ عبدالحق مجاہد، وفاق المدارس کے رہنما مولانا احمد حنیف جالندھری، پاکستان عزاداری کونسل کے رہنما علامہ مجاہد عباس گردیزی، شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ عبدالرحیم گجر، جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر علامہ فاروق خان سعیدی، محمد ایوب مغل، ارشد اقبال نیازی، پروفیسر اختر انصاری، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اطہر شاہ بخاری، سابق جج حافظ اللہ دتہ کاشف، سنی تحریک ملتان کے صدر عمران مصطفٰی قادری، حافظ ظفر قریشی، مختار احمد راٹھور، پیر سیف الرحمن، ڈاکٹر ارشد بلوچ، خواجہ شفیق البدری، حاجی عاشق علی قادری، مولانا عرفان قادری، راجہ یونس بھٹی، غلام فرید سعیدی، ممبر امن کمیٹی علی رضا گردیزی، ڈاکٹر طاہر خاکوانی، ڈاکٹر عمران یوسف، حاجی سراج حامدی، اختر عالم قریشی، مولانا بشیر احمد قادری، غلام مرتضٰی قریشی، مرشد علی نیازی اور راشد قادری نے شرکت کی۔

رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کی ریشہ دوانیاں ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے گہری سازش ہیں، علامہ شاہ احمد نورانی نے پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو اقلیت قرار دلا کر قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی و سینیئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ امریکہ قادیانیت کا سرپرست ہے، جبکہ اس کی جڑیں اسرائیل میں پھیلی ہوئی ہیں، قادیانی پاکستان پر قبضے کا خواب دیکھا کرتے تھے، مگر آج ملک میں ان کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا بھٹو کا بڑا کارنامہ تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ گستاخان رسول کی ہرزہ سرائیاں حد سے بڑھ گئیں ہیں۔ ممتاز قادری کو تو پھانسی دے دی گئی لیکن گستاخان رسول کو پھانسیاں نہیں دی جا رہی، سینیئر سیاسی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت کا آغاز مدینۃ الاولیا سے ہوا، انگریزوں نے مرزائیوں کو بڑی سہولتیں دیں، دنیا کی دولت نچھاور کی، مسلمانوں کے اندر جذبہ جہاد کو ختم کرنے کیلئے مرزائیوں کو استعمال کیا، لیکن علماء نے اس فتنہ کو ختم کرنے کیلئے بروقت امت کو تیار کیا اور ہم نے ان علماء کی اقتدا میں جیلوں کو آباد کیا۔ یہودو ہنود کے ایجنٹ مرزا کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے میں بھٹو حکومت نے علماء کے ساتھ تعاون کیا، رہنمائوں نے کہا کہ تحریک ختم نبوت میں نوجوان اس تحریک کے ہراول دستہ کے طور پر کام کرتے رہے اور جام شہادت قبول کرتے رہے، ہمیں آج بھی آپس کے اختلافات ختم کرکے متحد ہوکر ختم نبوت کیلئے کام کرنا چاہئیے اور سیدنا صدیق اکبر کی سنت کو زندہ کرنا ہوگا، ختم نبوت کیلئے دنیا کی ہر طاقت سے ٹکرا سکتے ہیں۔ حافظ ظفر قریشی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کا مسلم ٹی وی چینل کے نام پر جاری نشریات پر فوری پابندی لگوائی جائے۔ ارشد اقبال نیازی نے قرار داد میں کہا کہ پاکستان میں کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری ہٹایا جائے۔
صحافی : سید محمد ثقلین
خبر کا کوڈ : 565665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش