0
Friday 9 Sep 2016 23:11

حکومت ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری طور پر برطرف کرے، مولانا عبدالرشید حجازی

حکومت ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری طور پر برطرف کرے، مولانا عبدالرشید حجازی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان فیصل آباد کے ضلعی امیر مولانا عبدالرشید حجازی نے جامع مسجد یوسف اہلحدیث میں تحفظ ناموس رسالت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانی اسلام و پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں ان کی منفی سرگرمیوں پر نظررکھی جائے۔ فیصل آباد میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے تحریک ختم نبوت میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے، 7 ستمبر 1974ء کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قادیانیوں کو متفقہ طور پر کافر قرار دیا تھا، لہٰذا حکومت ملک کے اعلیٰ عہدوں پرفائز قادیانیوں کو فوری طور پر برطرف کرے۔
خبر کا کوڈ : 566277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش