0
Friday 9 Sep 2016 13:11

عوامی مسائل کے حل کیبجائے وفاقی و صوبائی حکومت پنگ پانگ کھیل رہی ہیں، چیف جسٹس

عوامی مسائل کے حل کیبجائے وفاقی و صوبائی حکومت پنگ پانگ کھیل رہی ہیں، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ مسائل حل کرنے کے بجائے تمام ادارے ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیتے ہیں اور بھگتنا عوام کو پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی اور سمندری آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیرِ صدارت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور نکاسی آب کے منصوبے ایس تھری میں ٹال مٹول پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ماحولیاتی اور سمندری آلودگی کا معاملہ 24 سال سے زیر التوا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومت پنگ پانگ کھیل رہی ہیں، مفاد عامہ کے مسائل بھی حل نہیں کئے جاتے، اور تمام ادارے ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیتے ہیں، جبکہ بھگتنا عوام کو پڑتا ہے۔

سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ایس تھری منصوبے کو ری ڈیزائن کرکے وفاق کو جون میں بھیجا گیا، معاملہ متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ایک ماہ میں وزیر اعظم کو بھجوایا جائے گا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 24 سال سے معاملہ صرف کاغذوں پر ہے اور شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، جبکہ کراچی کے اکثر علاقوں میں سیوریج کا ملا ہوا پانی ملتا ہے۔ عدالت نے وفاقی اورصوبائی حکومت کو فوری طور پر منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 566298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش