0
Friday 16 Sep 2016 11:38

ہندوستانی بربریت، کشمیری رکنِ پارلیمنٹ احتجاجاً مستعفی

ہندوستانی بربریت، کشمیری رکنِ پارلیمنٹ احتجاجاً مستعفی
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں معصوم لوگوں پر مظالم کے خلاف ہندوستانی پارلیمنٹ کے رکن اور کشمیری سیاستدان نے احتجاجاً قانون ساز اسمبلی اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے پہلی بار کشمیریوں کو عید کی نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا تھا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے بانی رکن طارق حمید کَڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیر میں، ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی ’سفاکانہ پالیسی‘ اور اس پر اپنی جماعت کی خاموشی کے خلاف اپنے غصے اور ناراضی کے اظہار کے لیے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ طارق حمید کَڑا کا یہ فیصلہ کشمیر میں ان کی جماعت کے لیے بڑا دھچکا ہے جس کے خلاف، حریت پسند کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہندوستانی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے گزشتہ دو ماہ سے پرزور مظاہرے جاری ہے۔ کشمیر میں 8 جولائی سے جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر افراد مظاہروں کو کچلنے کے لیے ہندوستانی فوج کی جانب سے گولیاں اور چَھروں والی گن چلانے کے باعث زخمی ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے کشمیر میں ہندوستانی مظالم کے خلاف سفارتی سمیت ہر سطح پر پرزور مذمت کی گئی، لیکن ہندوستان اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دیتا ہے۔ تاہم گزشتہ ماہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل اِیاد امین مدنی بھی کہہ چکے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 567652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش