0
Monday 19 Sep 2016 20:29

بھارت ریاستی دہشتگردی کو تقویت دے رہا ہے، تہمینہ جنجوعہ

بھارت ریاستی دہشتگردی کو تقویت دے رہا ہے، تہمینہ جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ کالے قوانین کے تحت بھارتی فورسز کو مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو حراساں کرنے اور قتل کرنے کا اختیار حاصل ہے، بھارت ریاستی دہشتگردی کو تقویت دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کئے جا رہے ہیں، ان قوانین کے تحت بھارتی فورسز کو مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو حراساں کرنے اور قتل کرنے کا اختیار حاصل ہے، سات لاکھ سے زائد بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں خون کا بازار گرم کر رکھا ہے، لاپتہ افراد کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے چیئرپرسن خرم پرویز کو بھارت جانے سے روکنا افسوسناک ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کو بلوچستان اور کراچی میں بھارتی دہشتگردی کے کافی ثبوت فراہم کئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسی کے طالبان سے تعلقات کے حوالے سے بھی ثبوت فراہم کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 568603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش