0
Tuesday 20 Sep 2016 17:36

الطاف حسین کیخلاف سندھ اسمبلی میں 2 الگ الگ قراردادیں جمع

الطاف حسین کیخلاف سندھ اسمبلی میں 2 الگ الگ قراردادیں جمع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں 2 الگ الگ قراردادیں جمع کرا دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی خیرالنسا مغل کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے 22 اگست کو نا صرف پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے، بلکہ پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تھی۔ قرارداد میں ایم کیو ایم قائد کے خلاف حکومت سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ نہ صرف ایم کیو ایم قائد، بلکہ ان کے حامیوں کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے بھی ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قراداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قراداد میں یہ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اس کے علاوہ فنکشنل لیگ کی جانب سے نند کمار گوکلانی اور نصرت سحر عباسی بھی ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 568802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش