0
Tuesday 27 Sep 2016 12:31

وفاق ٹیرف کا معاملہ حل کر دے تو 2018ء تک 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

وفاق ٹیرف کا معاملہ حل کر دے تو 2018ء تک 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق اگر التوا میں پڑے ٹیرف کا معاملہ حل کر دے، تو 2018ء تک 800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے توانائی کے بحران سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور حیسکو نے سندھ میں لوڈشیڈنگ کا جو حال کیا ہے وہ سب کو پتا ہے، حکام ٹرانسفارمر کی بھی مرمت نہیں کرتے، بلکہ کہتے ہیں کہ یہ پیسے بھی صارفین ہی دیں، سندھ میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تقسیم اور ترسیل کیلئے اپنی کمپنی قائم کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نارا کینال میں بجلی کی پیداوار کیلئے جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا، اس نے تاخیر کی، تاہم نوری آباد پاور منصوبے سے 100 میگاواٹ بجلی کی پیداوار چند ماہ میں شروع ہو جائے گی، ہوا سے 310 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، وفاق کے ساتھ بجلی ٹیرف کے معاملات ابھی حل نہیں ہوئے، وفاق اگر التوا میں پڑے ٹیرف کا معاملہ حل کر دے، تو 2018ء تک 800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں بجلی سے متعلق بات کی، وزیراعظم سے کہا کہ ہمیں بجلی کے پلانٹ کیلئے اجازت دی جائے، بجلی کی پیداوار کیلئے ہم خرچہ کرنے کیلئے تیار ہیں، سندھ حکومت لاکھڑا میں بھی پاور پلانٹ لگانا چاہتی ہے، گڈو بیراج پر 48 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ زیر غور ہے، نوری آباد میں بھی 50 میگاواٹ کے مزید 2 پلانٹ لگانا چاہتے ہیں، تھرپارکر اور بدین میں بجلی کے پراجیکٹ لگ رہے ہیں، اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کیلئے عالمی کانفرنس کی، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کام کر رہے ہیں، ہم مزید تیز کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن حیسکو اور سیسکو ہماری رفتار کو فالو نہیں کر رہے، سست کام کا اعتراف دونوں ادارے کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 570660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش