0
Wednesday 28 Sep 2016 10:50

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کیلئے پولیس باتور سکواڈ قائم

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کیلئے پولیس باتور سکواڈ قائم
اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ پولیس نے پشاور سمیت صوبہ بھرمیں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے باتور سکواڈ قائم کرلیا ہے۔ جس کے ابتدائی مرحلے میں پشاور کے لئے 22 سوفٹ کاریں خرید لی گئی ہیں اور ان میں خفیہ کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اور خصوصا صوبائی دارالحکومت پشاور میں سال رواں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پشاور میں سال رواں کے دوران پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں سمیت 26 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں۔ اسی طرح بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اس قسم کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے صوبائی محکمہ پولیس نے باتور سکوا ڈ قائم کرلیا ہے، جس کے لئے ابتدائی مرحلے میں پشاور پولیس کے لئے 22 سوفٹ کاریں خرید لی گئی ہیں اور ان میں خفیہ کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔ جن کے ذریعے گاڑی کے اندر ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکاروں کی بھی ویڈیو ریکارڈ کی جائے گی اور گاڑی سے باہر کے سامنے اور دونوں اطراف کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ اس کی مدد سے پشاور میں مشکوک افراد گاڑیوں اور ٹارگٹ کلرز کی واردات سے قبل اور بعد میں ریکارڈنگ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کوارڈینیشن پشاور باتور سکواڈ کی نگرانی کرینگے، ان سکواڈز کو باتور ون، ٹو، تھری وغیرہ کے نام دئیے جائینگے اور اس سکواڈ میں اہلکار اور افسر پولیس لائن سے ڈیوٹی انجا م دینگے۔
خبر کا کوڈ : 570943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش