0
Thursday 29 Sep 2016 10:47

اوپیک ممالک کا تیل کی پیدوار میں کمی پر اتفاق، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اوپیک ممالک کا تیل کی پیدوار میں کمی پر اتفاق، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا گذشتہ آٹھ برسوں میں پہلی مرتبہ تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو الجزائر میں ہونے والے اجلاس میں اوپیک نے رسد زیادہ ہونے کے بعد تیل کی پیدوار میں کمی کا ابتدائی معاہدہ کیا ہے۔ اجلاس کے دوران شریک ایران کے وزیر تیل نے کہا تھا کہ اوپیک نے آج غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں بریٹ کروڈ خام تیل کی قیمت چھ فیصد اضافے کے بعد 49 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اوپیک ممالک کے وزیر تیل کے اجلاس کے دوران پیدوار میں کمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے کی مکمل تفصیلات اوپیک کے نومبر میں ہونے والے اجلاس میں طے کی جائیں گی۔ امکان ہے کہ اوپیک ممالک تیل کی یومیہ پیدوار سات لاکھ بیرل تک کم کر دیں گے اگرچہ پیدوار میں کٹوتی کا اطلاق تمام ممالک پر یکساں نہیں ہوگا چنانچہ ایران کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کو بڑھا سکتا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کے باعث پہلے اوپیک ممالک پیدوار میں کمی کے لیے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ اس وقت اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی یومیہ پیدوار تین کروڑ 32 لاکھ بیرل یومیہ ہے۔ ماضی میں تیل برآمد کرنے والے نسبتاً چھوٹے ممالک تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے کم ہونے کے بعد پیدوار میں کمی کے لیے آواز اُٹھاتے رہے ہیں۔
قطر کے وزیر توانائی اور اوپیک کے صدر محمد بن صالح السدا نے بتایا کہ پیدوار میں کمی کے ابتدائی معاہدے کے تحت اوپیک ممالک اپنی یومیہ پیدوار کو تین کروڑ 30 لاکھ بیرل سے تین کروڑ 25 لاکھ بیرل یومیہ کے درمیان محدود کریں گے۔ اس وقت اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی یومیہ پیدوار تین کروڑ 32 لاکھ بیرل یومیہ ہے۔
تیل کے تاجر اس معاہدے کو شکوک و شبہات کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے کی تمام شرائط دیکھنے کے بعد ہی کوئی رائے دے سکتے ہیں خاص کر کے ممالک انفرادی حیثیت میں پیداوار کتنی کم کرتے ہیں۔ توانائی کے شعبے سے منسلک مالیاتی امور کے مشیر جیف گویگلی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بہت ہی ابتدائی نوعیت کا ہے۔
خبر کا کوڈ : 571242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش