0
Monday 3 Oct 2016 10:37

افغان فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 68 شدت پسند ہلاک

افغان فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 68 شدت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان سیکیورٹی فورسز کی ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں اور بارودی مواد پھٹنے سے 68 شدت پسند ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر مختلف صوبوں میں کلیئرنس آپریشن کیے جن میں 63 شدت پسند مارے گئے۔ آپریشن صوبہ ننگرہار، لغمان، غزنی، پکتیا، میدان وردک، لوگر، قندھار، ارزگان، ہرات، گوہر، فراہ، قندوز، بلغلان، سرائے پل، جاؤزجان اور ہلمند میں کیے گئے جس میں37 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران 5 افغان فوجی بھی مارے گئے۔ صوبہ ہلمند میں بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا ہونے سے 5 طالبان ہلاک ہو گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زاک نے بتایا کہ 5 طالبان شدت پسند ضلع نوازاد میں بارودی مواد نصب کر رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا جس میں وہ مارے گئے۔ افغان انٹیلی جنس نے جلال آباد میں داعش کے خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔ جمیل الرحمن نامی خودکش حملہ آور کو شہر کے ایک پرہجوم مقام پر خودکش حملے سے پہلے گرفتار کر لیا گیا۔ ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک ہی گھر کے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ بم دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 572263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش