0
Thursday 6 Oct 2016 10:11

ترک افواج کی شام میں داعش کیخلاف کارروائی، 23 دہشت گرد ہلاک

ترک افواج کی شام میں داعش کیخلاف کارروائی، 23 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ترک مسلح افواج کی شام میں داعش کیخلاف فوجی کاروائی کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں 1 ترک فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ ترک فوج کے سرحد پار شامی سرزمین پر شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ جھڑپ میں ایک ترک فوجی ہلاک جبکہ 23 جنگجو مارے گئے۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت پر ہوئی ہیں جب ترکی نے اپنے سرحدی علاقے کو باغیوں سے پاک کرنے کی مہم تیز تر کر دی ہے۔ ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی گاؤں زیارہ کے قریب ہوئی جھڑپوں میں تین ترک فوجی زخمی بھی ہوئے، فرات ڈھال کاروائی کے دائرہ کار میں ابتک 1875 اہداف پر 7100 بار بمباری اور 1552 بار ٹینکوں سے گولہ باری کی جا چکی ہے، جس کے نتیجے میں داعش کے اسلحے کے ڈپوؤں ،پناہ گاہوں اور گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے اور داعش کے قبضے سے واگزار کروائے جانے والے علاقوں سے28 بارودی سرنگوں اور ایک ہزار دس دستی بموں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔ ترک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اکتاریم، اسم الوارڈ، کبتان اور ڈابک میں 6 اہداف پر بمباری کرتے ہوئے داعش کے کمان مرکز، دو عمارتوں، کنٹرول چوکیوں اور اسلحے کے ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ترک ایوان ِ صدر کے ترجمان ابراھیم قالن کا کہنا ہے کہ ہماری نظریں موصل اور راقعہ پر ہر گز نہیں ہیں، ہم صرف اور صرف داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کی متمنی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 573171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش