0
Friday 4 Mar 2011 01:00

اگلے 3 سال تک طالبان مزاحمت سے چھٹکارا نہیں ملے گا، طالبان ممکنہ طور پر آسان اہداف کو نشانہ بنائیں گے، امریکی کمانڈر

اگلے 3 سال تک طالبان مزاحمت سے چھٹکارا نہیں ملے گا، طالبان ممکنہ طور پر آسان اہداف کو نشانہ بنائیں گے، امریکی کمانڈر
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ امریکی کمانڈرز نے خبردار کیا ہے کہ طالبان اپنی کھوئی ہوئی طاقت دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اس سال حملے تیز کر سکتے ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوج کی نائب کمان رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل دیوڈ Rodriguez کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال تک مزاحمت سے جان نہیں چھوٹنے والی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ نے کہا ہے کہ موسم سرما ختم ہونے کے بعد طالبان اپنی حکمت عملی تبدیل کریں گے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ طالبان ممکنہ طور پر آسان اہداف کو نشانہ بنائیں گے جن میں مقامی فورسز شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ طالبان خودکش حملہ آور ٹیم کو بھی بڑے حملوں کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق افغانستان میں پچھلے سالوں کے دوران موسم سرما کی نسبت اس بار سردیوں کے دوران پرُتشدد واقعات زیادہ ہوئے، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ آگے آنیوالا وقت آسان نہیں ہو گا کیونکہ اگلے تین سال تک افغانستان میں مزاحمت سے جان نہیں چھوٹے گی۔
خبر کا کوڈ : 57424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش