0
Thursday 13 Oct 2016 15:10

یوم عاشور کے موقع پر گھوٹکی میں چار ماتمی جلوس برآمد کئے گئے

یوم عاشور کے موقع پر گھوٹکی میں چار ماتمی جلوس برآمد کئے گئے
اسلام ٹائمز۔ یوم عاشور کے موقع پر گھوٹکی میں چار ماتمی جلوس برآمد کیے گئے۔ عزاداروں کی جانب سے یا حسین (ع) کی صدائیں بلند کی گئیں، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کرکے ماتم بھی کیا گیا۔ حفاظتی انتظامات انتہائی سخت تھے جبکہ ایس ایس پی نے دورہ کرکے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم عاشور پر گھوٹکی میں چار ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ مہدی منزل، امام بارگاہ عباس علمدار، امام بارگاہ جعفریہ اور امام بارگاہ موسی کاظم سے برآمد ہوئے جو مقرر کردہ راستوں سے ہوتے ہوئے حسین بیلی چوک پر پہنچے جہاں پر عزاداروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی۔ قبل ازیں موقع پر مولانا پہلوان علی سنگھڑ اور دیگر نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کربلا کے شہداء کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں مرکزی جلوس مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ م مہدی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر ماتمی جلوس کی نگرانی کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرکے عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے جبکہ رینجرز کے جوان بھی ماتمی جلوس کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 575097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش