0
Saturday 15 Oct 2016 16:56

ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کا سوچنے اور تانے بانے بننے والے اپنے مقصد میں ناکام ہونگے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کا سوچنے اور تانے بانے بننے والے اپنے مقصد میں ناکام ہونگے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کا سوچنے اور تانے بانے بننے والے اپنے مقصد میں ناکام ہونگے، ہم مظلوم عوام کی آواز بن کر مہاجر عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے خاتمے اور ان کو جائز حقوق دلانے کیلئے جہد مسلسل کر رہے ہیں، سندھ میں 90 ہزار آسامیوں میں اگر شہری علاقوں کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا تو ہم ہرگز خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بلکہ اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے رابطہ کمیٹی کے ارکان خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری نے بھی خطاب کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں لیکن ایم کیو ایم کی تقسیم کا فارمولانہ کل کامیاب ہوسکا تھا نہ اب کامیاب ہوگا، 22 اگست کے بعد مہاجروں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک پر ہم نے 23 اگست کو اپنے موقف سے سازش کرنے والوں کے سارے راستے بند کردیئے، پاکستان زندہ باد والے ہیں پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ تحریکوں میں مشکلات و مصائب آتے رہتے ہیں لیکن اس کا یہ ہرگز مقصد نہیں کہ ہمت ہار دی جائے، اس لیے ہم اٹوٹ اور مضبوط پلر کا کردار ادا کریں گے، ایم کیو ایم ہر فرد کی ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو چالوں سے منتشر نہیں کیا جا سکتا، مہاجر اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں ہم نے مظلوموں کی آواز بن کر صدائے حق بلند کی، یہ جماعت شہدا اور اسیروں کی قربانی دینے والوں ساتھیوں کی ہے اسے کوئی تقسیم یا برباد نہیں کرسکتا، ہم سب اسے اس کا اصل مقام دلانے کیلیے شامل ہیں اور اسے منزل تک پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 575598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش