0
Monday 24 Oct 2016 15:16

احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، ہم اپنے شہیدوں پر ناز کرتے ہیں، احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے، لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نہیں ہو سکی، جس کے باعث بلدیاتی اداروں کو مالی مسائل درپیش ہیں، جلد ہی صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں طبی و غیر طبی عملے اور ڈاکٹرز کی کمی سے تعلق خامیاں ختم کرنا چاہتے ہیں، صوبے بھر میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے، 3 سے 6 ماہ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ختم کی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیو موذی مرض ہے اور ہمیں اس کا خاتمہ کرنا ہوگا، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر پولیو کا خاتمے کرنا چاہتے ہیں، مہم کے دوران صوبے بھر کے 83 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، اس کیلئے 46 ہزار ورکرز کام کر رہے ہیں، والدین سے درخواست ہے کہ 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اعتراض تھا کہ پولیو ویکسین درست نہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پولیو ویکسین کے رنگ سے متعلق بھی تربیت دی ہے، کیونکہ اگر پولیو ویکسین کا رنگ تبدیل ہو جائے تو وہ مؤثر نہیں رہتی۔
خبر کا کوڈ : 578069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش