0
Tuesday 25 Oct 2016 22:03

عمران خان اور خواجہ آصف شہداء کے لہو پر سیاست کررہے ہیں، حافظ حمد اللہ

عمران خان اور خواجہ آصف شہداء کے لہو پر سیاست کررہے ہیں، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں، دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور خواجہ آصف دونوں خودکش ہیں، دونوں اپنے آپ اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عمران خان اور خواجہ آصف شہیدوں کے خون پر سیاست چمکا رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف ہم نے سینیٹ میں ذمے داریوں سے متعلق آواز اٹھائی اور باربار اٹھائی۔ عمران خان اور خواجہ آصف کے بیانات نامناسب ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق ہم غلط بیانی کر رہے ہیں، دہشتگردوں کے خلاف جنگ سے متعلق ہمیں سچ بولنا چاہیے۔ سردار فتح محمد حسنی نے کہا ہے کہ ہمیں اس موقع پر یکجہتی کی ضرورت ہے، دہشت گرد حملوں کے بعد سیاست کرنا اچھی بات نہیں، دہشت گردوں کے معاون ہمارے اندر سے ہی ہوتے ہیں، بھارت اور اس کا ساتھ دینے والے دہشتگردی میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 578397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش