0
Saturday 29 Oct 2016 10:07

گوجرانوالہ میں کارروائی، کالعدم القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک، سی ٹی ڈی

گوجرانوالہ میں کارروائی، کالعدم القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک، سی ٹی ڈی
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔زراِئع کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرنوالہ میں واپڈا ٹاؤن بائی پاس کے قریب سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے، دہشت گرد گوجرانوالہ میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کی گرفتاری کے لیے سکیورٹی سخت کی گئی تھی، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ان کے 3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے بارود، ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ملحقہ علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 579192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش