0
Sunday 30 Oct 2016 22:23

طالبان خان ایک دہشت گرد گروہ کے لیڈر کے طور پر قوم کے سامنے آئے ہیں،زعیم قادری

طالبان خان ایک دہشت گرد گروہ کے لیڈر کے طور پر قوم کے سامنے آئے ہیں،زعیم قادری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر دہشتگردی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہیں، طالبان خان اسلام آباد بند نہیں کرنا چاہتے وہاں قبضے کا پروگرام بنا کر بیٹھے تھے، ملک کیلئے ایک سیکیورٹی رسک ہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان حکومت پاکستان پر قبضہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں، کل رات کے پی سے آنیوالے قافلوں کو اسی لیے روکا گیا، عمران خان سیاست چھوڑ کر دہشتگردی کی راہ پر گامزن ہو گئے ہیں، طالبان خان اسلام آباد بند نہیں کرنا چاہتے وہاں قبضے کا پروگرام بنا کر بیٹھے تھے، عمران خان کے گھر کے قریب ایک وزیر کی گاڑی سے اسلحہ ملا ہے، عمران خان پچھلے دھرنے میں بھی جھوٹ بول کر ریڈ زون تک گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، خان صاحب آپ سیاست نہیں فسطائیت کررہے ہیں، آپ کو ریاست پاکستان پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، تیتر بٹیر کھانے والوں کو محنت سے روزی کمانے والوں کا کاروبار بند کرنے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا طالبان خان ایک دہشتگرد گروہ کے لیڈر کے طور پر قوم کے سامنے آئے ہیں، سیاست چمکانے کیلیے کے پی کے محب وطن افراد پر حاوی ہونے کی کوشش ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا میں رہنے والے پختون سب سے بڑے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں عمران خان کی سیاست پر لعنت بھیج دیں، عمران خان کو گزشتہ 3 دن سے سیاسی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، عمران خان سی پیک رکوا کر قومی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، عمران خان ملک کیلئے ایک سیکیورٹی رسک ہیں، عمران خان ملک اور قوم کی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کسی کو بزور طاقت اسلام آباد پر قبضہ نہیں کرنے دے گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہتا ہوں وہ آج اپنے معاملات درست کرلیں، قوم آپ کا محاسبہ کرے گی، ریاست پاکستان طالبان خان، ان کے ساتھیوں کو اسلام آباد پر قبضہ نہیں کرنے دیگی، اسلام آباد پر بزور طاقت قبضے کی سازش روکنے کیلئے دفعہ144 لگائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 579697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش