0
Friday 4 Nov 2016 19:26

لانڈھی اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ایک بہت بڑا سانحہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی

لانڈھی اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ایک بہت بڑا سانحہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لانڈھی اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ایک بہت بڑا سانحہ ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے ٹرینوں کے حادثات میں اضافہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، اس سانحہ میں 22 قیمتی جانوں کا ضیاع بہت افسوس ناک ہے، ایک ٹرین اسٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرانا ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور لاپرواہی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے دورے کے موقع پر ٹرین حادثے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کراچی کے رہنما ڈاکٹر پرویز، افتخار فاروقی، ڈاکٹر سنجے اور ہسپتال کے ایم ایس بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کرپشن اور لوٹ مار سے باہر نکل کر اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں تاکہ اس قسم کے سانحات سے پاکستانی قوم کو بچایا جا سکے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 580931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش