0
Thursday 10 Nov 2016 14:15

سعید الزماں صدیقی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں

سعید الزماں صدیقی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں
اسلام ٹائمز۔ جسٹس ریٹائرڑ سعید الزمان صدیقی آج سندھ کے 30 ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور اس حوالے سے دعوت نامے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے گورنر ہاؤس میں ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کو چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور بعد ازاں اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ تقریباً 14 برس تک گورنر سندھ رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو عام طور پر ایک معتدل مزاج رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن گزشتہ ماہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے بھی مصطفیٰ کمال کے الزامات کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد سے ان کی شخصیت متنازع ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 582626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش