0
Tuesday 15 Nov 2016 16:59
امریکہ کی نئی حکومت کیساتھ تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، روسی صدر

دہشتگردی سے مقابلے کیلئے بشارالاسد بہترین آپشن ہیں، نومنتخب امریکی صدر کی ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو

روس اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام اور ایک دوسرے کے امور میں عدم مداخلت کی بنیاد پر استوار ہونا چاہئیں
دہشتگردی سے مقابلے کیلئے بشارالاسد بہترین آپشن ہیں، نومنتخب امریکی صدر کی ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شامی ہم منصب کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے بہترین آپشن قرار دیا ہے۔ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنی انتخابی کمپین کے دوران بھی اس بات کا کھل کر اعلان کر چکے ہیں کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے صدر اسد بہترین آپشن ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ جنگ شام کے نتیجے میں جنم لینے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے صدر بشار الاسد ہی بہترین ذریعہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ولادی میر پوتن نے اس موقع پر ماسکو واشنگٹن تعلقات کے معمول پر آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کی نئی حکومت کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ صدر پوتن نے یہ بات زور دیکر کہی کہ روس اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام اور ایک دوسرے کے امور میں عدم مداخلت کی بنیاد پر استوار ہونا چاہئیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ روس کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ امریکہ کے نومنتخب صدر اور روسی صدر کے درمیان یہ پہلا ٹیلی فونی رابطہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 584248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش