0
Saturday 19 Nov 2016 19:39

لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین ؑ کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین ؑ کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین ؑ کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق جلوس کے روٹ پر 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے، جلوس کے راستے خار دار تار اور کنئٹینرز لگا کر بند کر دیئے جائیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کے چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے کیمروں سے ہوگی۔ عزاداروں کی 3 مختلف جگہوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔ جلوس کے مرکزی روٹ سے ملحقہ گلیاں اور سڑکیں خار دار تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دی جائیں گی۔ جلوس کے روٹ پر 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور سیکڑوں رضا کار ڈیوٹی دینگے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا کے عرس داتا علی ہجویری کیلئے 15 سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ زائرین کی بائیو میڑک ڈیوائسز اور ایک سو سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ داتار دربار کی سیکورٹی کیلئے 3 ایس پیز بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ انکا کہنا تھا کے جلوس کے روٹ پر جزوی طور پر موبائل فون سگنل بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
خبر کا کوڈ : 585087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش