0
Tuesday 22 Nov 2016 01:36

بھارت مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ثناء اللہ زہری

بھارت مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ثناء اللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلٰی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحدی علاقوں کے بے گناہ لوگوں کو اپنی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہا ہے، جو بھارتی جنگی جنون کی بدترین مثال ہے۔  اپنے ایک بیان میں وزیراعلٰی بلوچستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے شہید ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو بھارت کے جارحانہ عزائم اور بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لینا چاہئے، جو خطے میں امن کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ تھوڑ جواب دیتے ہوئے نہ صرف بھارتی توپوں کا منہ بند کرایا بلکہ بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچایا اور آئندہ بھی پاکستانی افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا اسی طرح موثر طریقے سے جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 585739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش