0
Wednesday 23 Nov 2016 20:36

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی ترقیاتی کاموں کیلئے چین کی جانب نگاہیں کرلیں

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی ترقیاتی کاموں کیلئے چین کی جانب نگاہیں کرلیں
اسلام ٹائمز۔ وفاق اور پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھی صوبہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے پاکستان کے قریبی دوست چین کی جانب نگاہیں کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کا 11 رکنی سرکاری وفد چین کے دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو مختلف پراجیکٹ کا جائزہ لے گا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق 11 رکنی وفد کا سرکاری دورہ ایشیائی ترقیاتی بینک کرا رہا ہے، جس میں وزراء، ناظم پشاور، پی ڈی اے حکام اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ترجمان کے پی کے حکومت مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجراء کیلئے وزارت خارجہ کو خط بھیج دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ وفد دورہ چین کے دوران بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کا جائزہ لے گا اور تکنیکی پہلووں کے جائزے کے بعد ٹرانزٹ پراجیکٹ پشاور میں بھی شروع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 586042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش