0
Sunday 4 Dec 2016 13:05

مہدی شاہ اپنی اوقات میں رہیں، سابقہ وزراء کی غیر اخلاقی ویڈیوز حکومت کے پاس موجود ہیں، فیض اللہ فراق

مہدی شاہ اپنی اوقات میں رہیں، سابقہ وزراء کی غیر اخلاقی ویڈیوز حکومت کے پاس موجود ہیں، فیض اللہ فراق
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعلٰی جی بی سید مہدی شاہ اور ان کے حواریوں کی غیر اخلاقی حرکات اور ناقابل تردید آڈیو اور ویڈو ریکارڈنگز حکومت کے پاس موجود ہیں۔ سابق وزیراعلٰی کس منہ سے حکومتی اراکین پر بلا جواز تنقید کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے سابق وزیراعلٰی کے کرتوتوں پر مبنی پالیسی کو ختم کرکے خطے کی روایات کو نیا رنگ دیا ہے۔ کرپشن کا خاتمہ کرکے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے۔ مردہ منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ایک وزیر اور معزز اراکین باکردار ہیں، کسی کو الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ سابق حکومت میں جی بی کی عزت جرمنی سے لیکر اسلام آباد اور اسکردو کے شاہ ولاز تک برباد ہوتی رہی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ سابق وزیراعلٰی کی غیر اخلاقی حرکتوں اور رنگ رلیوں کی آڈیوز اور ویڈوزسامنے لائیں۔ مہدی شاہ اپنی اوقات میں رہیں، ورنہ اس کی پانچ سالہ غیر اخلاقی تاریخ کو سامنے لائیں گے۔ وہ غیر اخلاقی حرکتوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگریری اخبار کی خبر کی چھان بین ہو رہی ہے۔ رپورٹر کو چاہیے کہ وہ اپنی فالو اپ سٹوری کے ذریعے جلد از جلد ٹھوس ثبوت پیش کریں تو حکومت کارروائی کرے گی۔ ورنہ پوری قوم کے امیج کو خراب کرنے والے رپورٹر کو قانونی کارروائی کے تحت گھسیٹ کر گلگت لے آئیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 588584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش