0
Friday 11 Mar 2011 21:27

پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، ایوان مچھلی بازار بن گیا، ایوان کے اندر اور باہر لوٹے لہرا دئیے گئے

پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، ایوان مچھلی بازار بن گیا، ایوان کے اندر اور باہر لوٹے لہرا دئیے گئے
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کی متحدہ اپوزیشن نے یونیفکیشن بلاک کے خلاف لوٹوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایوان کے اندر اور باہر لوٹے لہرا دئیے، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ لوٹوں کا سہارا چھوڑ دیں یا اکثریت ظاہر کرنے کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔ پنجاب حکومت سے پیپلز پارٹی کی علیحدگی کے بعد اسمبلی کا پہلا اجلاس ہنگامہ خیز رہا سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود اپوزیشن اراکین اسمبلی میں پلاسٹک اور مٹی کے لوٹے لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ راجہ ریاض کی قیادت میں اپوزیشن نے اسمبلی کے احاطہ میں مظاہرہ کیا لوٹے اچھالے، جس سے اسمبلی کا احاطہ لوٹوں کا پلے گراوٴنڈ بن گیا۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض اور چودھری ظہیرالدین کا کہنا تھا کہ سپیکر نے ڈاکٹر طاہر علی جاوید کو ایڈوائزری کمیٹی میں بٹھا کر غیر آئینی اقدام کیا ہے، اگر وزیراعلٰی لوٹوں کا سہارا چھوڑ دیں تو ان سے تعاون کیا جائے گا۔ 
پنجاب اسمبلی کا اجلاس جب شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین کی ہنگامہ آرائی سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا، خواتین اراکین پلاسٹک کے لوٹے اور لوٹوں کی تصاویر ایوان میں لہرا کر شیم شیم کے نعرے لگاتی رہیں، کچھ خواتین نے سپیکر کی جانب لوٹے پھینکے اور بعض نے جوتے لہرائے۔ راجہ ریاض کے خطاب کے دوران بھی نعروں کا سلسلہ جاری رہا، اجلاس میں وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل پر مذمتی قرار داد منظور کی گئی اور سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 58880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش