0
Friday 11 Mar 2011 22:42

وزیراعظم گیلانی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی ملاقات

وزیراعظم گیلانی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی ملاقات
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ڈی جی، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں اہم قومی اور سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکا کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے تک بند کمرے میں جاری رہی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال، احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

خبر کا کوڈ : 58898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب