0
Tuesday 6 Dec 2016 20:14

کراچی میں بھتہ نہ دینے پر زیرِ تعمیر عمارت پر دستی بم حملہ

کراچی میں بھتہ نہ دینے پر زیرِ تعمیر عمارت پر دستی بم حملہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں اور بھتہ نہ دینے پر زیر تعمیر عمارت پر دستی بم پھینک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں بھتہ نہ دینے پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زیر تعمیر عمارت پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عمارت کی تعمیر کرنے والے بلڈرز سے ایک ماہ قبل 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا، تاہم نہ دئیے جانے پر زیر تعمیر عمارت پر دستی بم پھینک دیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار عمارت پر دستی بم پھینک کر فرار ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 589306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش