0
Monday 12 Dec 2016 21:21

ڈی آئی خان، عید میلاد کے تمام جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر، نیاز و لنگر جاری

ڈی آئی خان، عید میلاد کے تمام جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر، نیاز و لنگر جاری
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عید میلاد انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عید میلاد کا مرکزی جلوس تاج مسجد ٹاؤن ہال ڈیرہ سے برآمد ہوا اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حقنواز پارک میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے شرکا نے نے عربی ثقافت سے ہم آہنگ لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔ سر پر ہری پگڑیاں اور رنگ برنگی ٹوپیاں سجائے بچے میں صدقے یارسول اللہ، نعرہ تکبیر، نعرہ حیدری، حضور کی آمد مرحبا کے نعرے بلند کررہے تھے۔ مرکزی جلوس میں اونٹ، گھوڑے، خچر و دیگر جانور بھی شامل تھے۔ جلوس کے راستے میں وسیع پیمانے پر نیاز و لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ راستوں کو جھنڈوں، جھنڈیوں، بینرز، پینا فلیکسز سے سجایا گیا تھا، بینرز پر نبی کریم (ص) سے عقیدت اور ہفتہ وحدت کی اہمیت سے متعلق فرامین درج تھے۔ ڈی آئی خان کے اس مرکزی جلوس کے علاوہ شہر بھر میں تقریبا چودہ چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے، جن کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کیئے گئے تھے۔ بہترین انتظامات پر شہریوں نے پولیس و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 591146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش