0
Tuesday 13 Dec 2016 11:05

دنیا و آخرت میں کامیابی اور فلاح کا واحد حل اطاعت رسولؐ میں پوشید ہ ہے، مولانا فیاض نقشبندی

دنیا و آخرت میں کامیابی اور فلاح کا واحد حل اطاعت رسولؐ میں پوشید ہ ہے، مولانا فیاض نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ڈاکٹر قدیر ہال بھلوال سرگودہا میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فیاض نقشبندی نے کہا کہ محافل میلاد مصطفی ؐ کے انعقاد سے معاشرے کو امن و محبت کا گہوارہ بنانا چاہئے، آمد رسول ؐ سے مظلوم انسانوں کی داد رسی ہوئی، نفرتیں محبتوں میں بدل گئیں، عورت کو وقار اور احترام ملا، یہ نبی کریم ؐ کا فیضان ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت رکھی گئی، بیٹی کو باعث رحمت گردانا گیا، کائنات میں بہار آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی مسائل حل ہونگے، دنیا و آخرت میں کامیابی اور فلاح کا واحد ذریعہ اطاعت رسولؐ میں پوشید ہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں ؐ کی زندگی کا ہر گوشہ سراپا رحمت اور قیامت تک کیلئے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آپ ؐ کی سیرت طیبہ پر عمل کر کے سارے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، ہمیں آپس کے اختلاف بھلا کر اتحاد و یک جہتی اختیار کرنا ہو گی، سیرت طیبہ ؐ کو اپنائے بغیر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل ہونا ممکن نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نبی آخر زمان، سرور کونینؐ کی حیات مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل نور ہے، محسن کائناتؐ کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے، آپؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 591251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش