0
Monday 19 Dec 2016 11:53

بھارتی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مسعود خان

بھارتی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ فارن سروس اکیڈمی کے تربیت یافتہ غیرملکی سفارتکار بین الاقوامی برادری میں ہمارا اثاثہ ہوتے ہیں۔ ان کا پاکستان کے ساتھ ایک مضبوط تعلق قائم ہوتا ہے اور وہ عالمی اداروں میں پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ میں 35 ممالک کے جونیئر سفارتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جو فارن سروس اکیڈمی میں زیر تربیت ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ دنیا کے ہر خطے کی نمائندگی یہاں موجود ہے۔ جب تک پوری دنیا کے تمام انسانوں کو مساوی حقوق اور ترقی کے برابر مواقع میسر نہیں ہوتے ہم دنیا کو خوبصورت نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، بھارت کا کشمیر پر قبضہ غیرقانونی اور اتحاد کی دستاویز جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر، گڈگورننس اور تعمیروترقی سرفہرست ہیں۔ ہم سڑکوں اور ریلوے کے ذریعے سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ نیلم جہلم، کروٹ، کوہالہ اور دیگر منصوبے مکمل ہونے پر ہم توانائی میں خودکفیل اور پاکستان کی ضروریات بھی پوری کریں گے۔ سردار مسعود خان نے سفارتکاروں کو بتایا کہ بھارت دو طرفہ مذاکرات پر آمادہ نہیں مگر اس تنازعہ کے تین فریق ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 592793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش