0
Sunday 13 Mar 2011 20:55

ہم چاہتے ہیں حکومتیں مدت پوری کریں، شریف برادران اپنی ذات سے آگے نہیں سوچتے،چودھری شجاعت

ہم چاہتے ہیں حکومتیں مدت پوری کریں، شریف برادران اپنی ذات سے آگے نہیں سوچتے،چودھری شجاعت
لاہور:اسلام ٹائمز-مسلم لیگ (ق) کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کی باتیں کرنے والے نواز شریف نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور اب وہ ذمہ دار ہونگے، شریف برادران اپنی ذات سے آگے نہیں سوچتے۔ صدر زرداری نے پاکستان مسلم لیگ سے ملاقات ملکی بہتری کیلئے کی ہے، تمام سیاسی جماعتوں، رہنماﺅں، میڈیا، سول سوسائٹی سب نے لوٹا کریسی کی مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی سے خاوند کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیان بازی سے ملک کے اصل مسائل نظر انداز ہو جائیں گے۔ نواز شریف صرف قومی ایجنڈے کی بات کرتے ہیں عمل نہیں کرتے، بحث و مباحثہ کی بجائے ملکی مسائل کے حل پر بات کرنی چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ ملکی نظام بہتر طور پر چلتا رہے، فوج اور عدلیہ اپنا اپنا کام کر رہی ہیں اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے انہیں دعوت دی جا رہی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تین سال میں پنجاب کو تباہ کرنے اور لوٹے بنانے والے شریف برادران نے صوبہ میں اپنی اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی ناکام کوشش کی ہے صوبہ میں کوئی مثبت تبدیلی نظر نہیں  آرہی، اتفاق رائے اور اچھی ٹیم ساتھ لے کر چلنے پر یقین نہیں رکھتے، انہوں نے پنجاب کے عوام یا جمہوریت کی کسی شکل میں کوئی خدمت نہیں کی، وزیر اعلی نے تین سال میں خوشحال صوبہ کو کنگال، معاشی، انتظامی اور سماجی ہر لحاظ سے تباہ کر دیا، جرائم خوفناک حد تک بڑھ گئے ہیں صرف لاہور میں دو سو ڈکیتیاں روزانہ ہو رہی ہیں، ہم حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام حکومتیں اپنی پانچ سالہ مدت پوری کریں۔
خبر کا کوڈ : 59335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش