0
Friday 23 Dec 2016 17:20

آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس ٹپی کے قریبی ساتھی کے گھر پر بھی رینجرز کا چھاپہ

آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس ٹپی کے قریبی ساتھی کے گھر پر بھی رینجرز کا چھاپہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے عین پہلے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی، آصف زرداری کے انتہائی اہم قریبی قریبی ساتھی انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں کے بعد انکے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کے قریبی ساتھی کے گھر بھی رینجرز پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں سابق صدر مملکت آصف زرداری کے بھائی کے طور پر پہچانے جانے والے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی کے قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ رینجرز نے چھاپے کے دوران گھر کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا، گھر سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں، جبکہ اویس مظفر ٹپی کے انتہائی قریبی ساتھی کی تلاش کیلئے ڈیفنس میں واقع ان کے قریبی دوستوں کے گھروں اور فلیٹ پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 593950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش