0
Sunday 1 Jan 2017 21:46

دہشتگردی پوری دنیا کیلئے ایک جیسا ہی خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

دہشتگردی پوری دنیا کیلئے ایک جیسا ہی خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے استنبول بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس میں نئے سال کی خوشی منانے والے درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر معصوم لوگوں پر اس دہشتگرد حملے نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مزید توجہ اور عالمی تعاون کیلئے خبردار کیا ہے، دہشتگردی پوری دنیا کیلئے ایک جیسا ہی خطرہ ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ترک عوام اور بم دھماکہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پاکستانی عوام ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 596288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش