0
Monday 2 Jan 2017 16:17

سانحہ صفورا، دہشتگردوں نے فوجی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کو چیلنج کر دیا

سانحہ صفورا، دہشتگردوں نے فوجی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کو چیلنج کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں نے فوجی عدالتوں سے ملنے والی سزائے موت کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صفورا گوٹھ کے علاقے میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں گرفتار فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے پانچ دہشت گردوں نے سزائے موت کو چیلنج کر دیا۔ درخواست گزاروں کی جانب سے دائر اپیل پر سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وزارت دفاع، داخلہ، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے فریقین سے سولہ جنوری تک جواب جمع طلب کرلیا۔ درخواست دہشتگرد سعد عزیز، اسد الرحمان، طاہر منہاس، ناصر اور اظہر عشرت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

دہشتگردوں کے وکیل کے مطابق درخواست گزاروں نے کبھی اعتراف جرم نہیں کیا، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز سے فوجی عدالت کے فیصلے کا پتا چلا۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ فوجی عدالت نے فیصلے کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی، کیس کا فیصلہ آنے تک سزا پر عمل درآمد روکا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اپیل سن کر فیصلہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ 13 مئی سال 2015ء میں صفورا گوٹھ کے قریب اسماعیلی برادری کی بس پر دہشتگردوں کے حملے میں کئی خواتین سمیت 46 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ نقاب پوش 8 ملسح دہشتگردوں نے بس میں چڑھ کر نہتے افراد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 596490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش