0
Monday 2 Jan 2017 21:08

شوکت خانم اسپتال پشاور کا افتتاح کرنیوالے 7 سالہ فاخر نے کینسر کو شکست دیدی

شوکت خانم اسپتال پشاور کا افتتاح کرنیوالے 7 سالہ فاخر نے کینسر کو شکست دیدی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شوکت خانم کینسر اسپتال کا افتتاح کرنیوالے کینسر کے مریض سات سالہ بچے فاخر آفریدی نے صحت یاب ہوکر اسکول جانا شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینسر سے اڑھائی سال جنگ کرنے کے بعد فاخر اسلام نے معمول کی زندگی کی طرف لوٹنا شروع کردیا ہے۔ 2015ء میں شوکت خانم کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنیوالے فاخر کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ فاخر کے والد قاسم علی آفریدی کراچی کی نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ فاخر کو بلڈ کینسر کا عارضہ اس وقت لاحق ہوا جب وہ صرف ساڑھے تین سال کا تھا اور اسے علاج کیلئے شوکت خانم اسپتال لایا گیا۔ واضح رہے فاخر کا علاج اڑھائی سال تک جاری رہا اور آخر کار فاخر نے کینسر جیسے موذی مرض سے بلند عزم و حوصلے کے بعد شکست دیدی ہے۔ اب فاخر نے صحت مند زندگی شروع کردی اور سکول جانا بھی شروع کردیا ہے۔ اس کے والد نے اپنی زندگی کینسر کے مریضوں کیلئے وقف کردی ہے اور وہ مستقل فنڈ ریزنگ مہم کے ممبر بن گئے ہیں جو شوکت خانم اسپتال کیلئے چندہ اکٹھا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 596566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش