0
Thursday 5 Jan 2017 12:43

اسد عمر کی حالت خطرے سے باہر ہے، خرم شیر زمان

اسد عمر کی حالت خطرے سے باہر ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کراچی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے اور انکو اسپتال سے جلد چھٹی مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد عمر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 319 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی آرہے تھے کہ جہاز کی لینڈنگ سے قبل ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ نجی اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے بتایا کہ بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث اسد عمر کی طبیعت خراب ہوئی، تاہم اسوقت انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسد عمر کو ڈاکٹرز نے ڈرپ لگائی ہے، جس کے بعد ان کو چند گھنٹوں میں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 597289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش