0
Thursday 5 Jan 2017 20:29

امریکی فوج میں داڑھی، حجاب اور پگڑی پہننے کی اجازت مل گئی

امریکی فوج میں داڑھی، حجاب اور پگڑی پہننے کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے نئے قوانین کے تحت داڑھی رکھنے، حجاب کرنے اور پگڑی پہننے والوں کو بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔ بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے سیکرٹری ایرک فیننگ کی جانب سے نئے قوانین متعار ف کرائے گئے ہیں جن کی اجازت ملنے کے بعد یہ قانون قابل عمل ہو جائے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے اقلیتوں کو امریکہ کی خدمت کرنے کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم طاقتور فوج کے ساتھ ساتھ طاقتور قوم بھی ہیں کیونکہ ہم تمام مذاہب کی عزت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 597403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش