0
Thursday 5 Jan 2017 20:23

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا انکشاف

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے 9 فیصد سے زائد طلباء اور 4 فیصد سے زائد طالبات منشیات استعمال کرتے ہیں۔ سینیٹ کمیٹی میں سیکریٹری صحت کے انکشاف نے ارکان میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ تفصیلات کے مطابق، نشے کی لت قوم کے معماروں کو کھوکھلا کر رہی ہے، حکومت اور متعلقہ ادارے سوئے ہوئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشافات نے ارکان کو دہلا دیا۔ سینیٹ کی نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی میں سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اسلام آباد کے 9 فیصد سے زائد طلباء اور 4 فیصد سے زائد طالبات منشیات استعمال کرتے ہیں۔ سینیٹر خالد پروین نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا بےدریغ استعمال ہو رہا ہے اوپر سے تماشا یہ ہے کہ تین ماڈل کالجز اور تین ماڈل اسکولوں میں منشیات کا استعمال عام ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیف کمشنر اور اینٹی نارکوٹکس حکام کو طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ کچھ روز پہلے سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ میں قائداعظم یونیورسٹی کے ڈین نے طلباء کے منشیات فروشی اور استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ایک روز 35 طالب علم نشے میں لائبریری کی چھت پر ہلا گلا کرتے رہے۔ گرلز ہاسٹل میں تین طالبات بھی منشیات فروشی میں ملوث پائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 597415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش