0
Wednesday 11 Jan 2017 18:32

ملتان، پلازہ حادثہ کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے، سید ندیم عباس کاظمی

ملتان، پلازہ حادثہ کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے، سید ندیم عباس کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، مرزا وجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی اور دیگر نے بوسن روڈ پر پلازے کے انہدام سے ہونے والے جانی نقصان پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پلازہ حادثہ کو محض حادثہ سمجھنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ اس کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔ سرمایہ دارانہ ذہن اپنے سرمائے میں اضافے کیلئے افسر شاہی سے ملی بھگت کر کے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غریب مزدوروں کی جان سے کھیلتے ہیں۔ شہر بھر میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ محکمے منتھلیاں لے کر کیوں خاموش ہو جاتے ہیں۔ اس حادثے کے بعد شہر بھر میں غیرقانونی پلازوں اور عمارات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے اور اس میں ملوث متعلقہ محکمہ جات کے افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ رہنمائوں نے مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 599189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش