0
Thursday 17 Mar 2011 16:01

مردان، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، ڈویژن بھر میں شدت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

مردان، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، ڈویژن بھر میں شدت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ
مردان:اسلام ٹائمز۔ پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے 4 مبینہ دھشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔ جن میں سے 2 کا تعلق نوشہرہ کلاں جبکہ دیگر 2 کا تعلق ایران آباد سے ہے۔ ہلاک ہونے والے مبینہ دھشتگردوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ادھر کل کے اس واقعے کے رد عمل میں خیبر پختونخوا حکومت نے مردان ڈویژن میں شدت پسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرینڈ آپریشن کے لئے مردان ڈویژن کے تمام علاقوں کی رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں۔
سرکاری رپورٹس کے مطابق مردان ڈویژن میں مردان کے تھانہ پارہوتی کی حدود، شاہ ڈھنڈ میں القاعدہ کے ایک اہم لیڈر کو بھی سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مردان، صوابی میں اب تک پولیس چوکیوں، پولیس موبائلوں پر حملوں کے دوران 17 پولیس افسران اور اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ مردان میں گزشتہ ماہ پنجاب رجمنٹ سنٹر میں ہونے والے خودکش حملے میں 40 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ جبکہ گزشتہ سال مردان کینٹ ایریا میں ہونے والے خودکش حملے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
پشاور اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعد مردان ڈویژن کو بھی اس حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مردان ڈویژن میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ آپریشن میں پولیس کے علاوہ دیگر حکومتی اداروں کے اہلکاروں کو بھی شامل کر دیا جائے گا۔ تاہم آپریشن مردان ڈویژن میں مقامی عمائدین کو اعتماد میں لینے کے بعد شروع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 60100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش