0
Wednesday 25 Jan 2017 11:55

سپریم اپیلیٹ کورٹ میں خالی آسامی پر مقامی جج کو تعینات نہ کرنے کیصورت میں احتجاج کرنیکی دھمکی

سپریم اپیلیٹ کورٹ میں خالی آسامی پر مقامی جج کو تعینات نہ کرنے کیصورت میں احتجاج کرنیکی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسکردو کے صدر نذیر حسین ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جسٹس شہباز خان کی رحلت سے خالی ہونے والے جج کی نشست پر تقرری مقامی ججوں کا حق ہے۔ اس پر تحت ضابطہ مقامی اہل اور سینئر وکلاء یا ججز میں سے موزوں مستحق کو تعین کیا جائے۔ اگر اس اصول کو نظر انداز کرتے ہوئے باہر سے کسی کو جج بنا کر گلگت بلتستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی، تو یہ نہ صرف ناانصافی ہوگی بلکہ مقامی وکلاء اور ججوں کی حق تلفی بھی ہوگی۔ جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔ لہٰذا انصاف کا تقاضا ہے کہ اس خالی آسامی پر مقامی وکلاء یاججز کو ہی تعینات کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 602610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش