0
Tuesday 24 Jan 2017 00:28

اسکردو میں ایسا کیا ہوگیا کہ لوگوں نے دریائے سندھ کو گزرگاہ اور نوجوانوں نے کھیل کا میدان بنا دیا

اسکردو میں ایسا کیا ہوگیا کہ لوگوں نے دریائے سندھ کو گزرگاہ اور نوجوانوں نے کھیل کا میدان بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ بلتستان بھر کی طرح سرحدی  اور بالائی علاقہ ضلع کھرمنگ میں شدید سردی پڑ گئی ہے۔ سردی کے باعث دریائے سندھ جم گیا ہے اور اسے لوگوں نے گزرگاہ جبکہ نوجوانوں نے کھیل کا میدان بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان کے بالائی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 22 ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ جس سے پورے علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے ضلع بھر کی آبشاریں، ندی نالے، جھیلیں اور دریائے سندھ متعدد مقامات پر جم چکا ہے۔ منجمد دریا کو لوگوں نے تفریح کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ جہاں صبح سے شام تک نوجوان برف سے کھیلتے، کودتے رہتے ہیں جبکہ لوگوں نے جمے ہوئے دریا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گزر گاہ بنا لیا ہے۔ اس گزرگاہ کے ذریعے ہی دریا کے دوسری جانب سے گھاس پھوس اور مال مویشی لے جانے اور لانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 602930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش