0
Thursday 26 Jan 2017 01:36

گلگت سٹی سے مزید 10 افراد کے نام شیڈول فورتھ میں شامل، 6 کے نام نکالنے کا فیصلہ

گلگت سٹی سے مزید 10 افراد کے نام شیڈول فورتھ میں شامل، 6 کے نام نکالنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے داخلی امن کے لئے خطرہ قر ار دے کر گلگت سٹی سے مزید 10 افراد کے نام شیڈول فورتھ میں شامل کر دیا ہے۔ ان افراد کے پرامن رہنے کی تصدیق ہونے کے بعد 6 افراد کے نام شیڈول فورتھ کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ چند روز میں باقاعدہ تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جی بی حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیوں اور ڈویژن کے کمشنرز نے حتمی رپورٹس محکمہ داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ کو پیش کر دئیے ہیں۔ جس میں گلگت ڈویژن سٹی تھانہ گلگت سے شیڈول فورتھ کی فہرست میں 37 افراد کے نام شامل ہیں، جن میں سے 4 افراد گزشتہ کئی ماہ سے متعلقہ جیلوں میں بند ہیں۔ شیڈول فورتھ کی فہرست سے 6 افراد کو نکال کر اور مزید 10 افراد کو شامل کرنے کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ محکمہ داخلہ جی بی کو پیش کر دی گئی ہے۔ آئندہ چند روز کے اندر گلگت سٹی کے 37 افراد جو شیڈول فورتھ کی فہرست میں شامل ہیں، جن میں سے 6 افراد کو نکال کر مزید 10 افراد کو شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کا باقاعدہ تحریری نوٹیفیکشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 603528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش