0
Tuesday 31 Jan 2017 10:33

خیبر پختونخوا میں چکور اور تیتر کے شکار پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا میں چکور اور تیتر کے شکار پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں کالے تیتر، خاکی تیتر، سی سی اور چکور کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 6 فروری سے ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبر پی کے میں سی سی، چکور اور تیتروں کے شکار کا سیزن برائے سال 16 سے 17، 5 فروری 2017ء کو اختتام پذیر ہوگا۔ مذکورہ تاریخ کے بعد کالے تیتر، بھورے تیتر، سی سی اور چکور کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ تمام شکاریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکار پر لگائی گئی اس پابندی پر مکمل عملدرآمد کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قید اور جرمانہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 605106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش