0
Thursday 2 Feb 2017 21:27

بطور گورنر وزیراعلیٰ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا، محمد زبیر

بطور گورنر وزیراعلیٰ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بطور گورنر وفاقی اور صوبائی حکومت میں رابطہ کار کا کردار ادا کرنے کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2013ء سے پہلے کراچی کے حالات شدید بحران کا شکار تھے، جبکہ 20 سال پہلے سے کراچی چائنہ کٹنگ کے حوالے سے مشہور تھا لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، بابا لاڈلہ سے متعلق آج کی کارروائی مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرا تعلق ن لیگ سے رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنے آ رہا ہوں، بلکہ میں وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 605998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش