0
Monday 6 Feb 2017 17:35

ڈاکٹر قاسم کا قتل قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ناکامی ہے، مبارک موسوی

ڈاکٹر قاسم کا قتل قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ناکامی ہے، مبارک موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے لاہور میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ڈاکٹر قاسم علی کی شہادت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ناکامی کا نتیجہ ہے، پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف منظم منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، ساہیوال میں 2 ماہ کے اندر ہمارے پُرامن 3 کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا، ڈاکٹر قاسم علی کی شہادت پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنیوالے ادارے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہمیں ہراساں کرنے میں مصروف ہیں، پنجاب میں ملت جعفریہ کو ایک طرف دہشتگرد نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری طرف سی ٹی ڈی ہمارے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے، پنجاب سے ہمارے علماء اور پُرامن پڑھے لکھے نوجوان گذشتہ کئی مہینوں سے لاپتہ ہیں۔ علامہ مبارک موسوی نے مزید کہا کہ پنجاب میں کالعدم دہشتگرد گروہ کو مکمل آزادی حاصل ہے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کیخلاف کارروائی کرنے میں ہمارے حکمران اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے مصلحت پسندی کا شکار ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر دہشتگردی کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق ملت جعفریہ کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب ساہیوال میں جاری ٹارگٹ کلنک کے واقعات کا نوٹس لیں، بصورت دیگر ہم پنجاب بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 607022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش