0
Monday 21 Mar 2011 13:17

بنوں، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک

بنوں، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلے میں ہلاک
بنوں:اسلام ٹائمز۔خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف، ایک پستول برآمد کر لیا۔ ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب تقریباً 10 بجے اطلاع ملی کہ خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ جو بنوں پولیس کو دہشت گردی، اسکول بم دھماکوں، نضیف شاہ ڈی ایس پی اور ایلیٹ فورس پر قاتلانہ حملہ اور سیکورٹی فورسز، پولیس مقابلوں میں مطلوب ہے جو یوسف خان سکنہ غوریوالہ کے گھر پر موجود ہے جس پر ضلعی سربراہ پولیس سجاد خان اور ایس ایچ او غوریوالہ نے پارٹی سمیت ریڈ کیا، خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ عابد نے جونہی پولیس پارٹی کو دیکھا تو پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ہینڈ گرینیڈ پھینکا، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جو تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری رہی جس کے نتیجے میں خود کش حملوں کا ماسٹر مائنڈ عابد ولد محمد کبیر سکنہ کوٹکہ محبوبہ کلہ ہلاک ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 60719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش