0
Monday 21 Mar 2011 00:11

پارا چنار سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ پر ہنگو کے قریب شدت پسندوں کا حملہ، 8 مسافر شدید زخمی

پارا چنار سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ پر ہنگو کے قریب شدت پسندوں کا حملہ، 8 مسافر شدید زخمی
پارا چنار:اسلام ٹائمز۔پارا چنار سے پشاور جانیوالی مسافر کوچ پر ہنگو کے قریب شدت پسندوں کا حملہ 8 مسافر شدید زخمی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، زخمی مسافروں کا تعلق کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایک مسافر کوچ پارا چنار سے مسافروں کو لیکر پشاور جا رہی تھی کہ ہنگو کے قریب کوٹکی کے علاقے میں اچانک مسلح شدت پسندوں نے مسافر کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور اور قبائلی طلبہ سمیت آٹھ مسافر شدید زخمی ہو گئے جبکہ باقی مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔ زخمیوں میں جواد حسین ولد حیات علی، مظاہر حسین ولد رمضان علی، گوہر علی ولد ایران علی، شیر عالم ولد محمد خان، مجاہد حسین ولد سردار حسین، محمد شعیب ولد محمد یونس، ویران علی ولد اعظم گل اور ڈرائیور علی اصغر ولد محمد حسین شامل ہیں کو فوری طور پر ہنگو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ 13 مارچ کو ہنگو کے قریب ٹل کے علاقہ ماموں خوڑ میں مسلح شدت پسندوں نے پارا چنار سے پشاور جانیوالے مسافر کوچ پر حملہ کر کے گیارہ مسافروں کو شہید کر دیا تھا جن کا تعلق کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل سے تھا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل نے مسافر کوچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسافر کوچ حملے میں ملوث شدت پسندوں کو گرفتار کریں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 60636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش